the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) کم عمری میں شادی شدہ شخص کے ساتھ شادی پر دل برداشتہ 10 ویں جماعت کی طالبہ نے خودسوزی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 15 سالہ نندیشوری کا باپ بچپن میں فوت ہوگیا اور ماں اسے چھوڑ کر چلی گئی تب سے اس کی پرورش دادا‘ دادی نے کی۔ لڑکی اپنے ددھیال کے مکان قسمت پور میں رہتے ہوئے مقامی اسکول میں 10 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔ ان کے مکان لڑکی کے رشتہ دار انڈالو کا آنا جانا تھا۔ اس میں 4 ماہ قبل اس کی شادی اپنے ایک رشتہ دار کرشنا سے کروادی۔ کرشنا پہلے سے شادی شدہ تھا۔ لڑکی کو یہ شادی پسند نہیں تھی۔ شادی کے ایک ماہ تک وہ کسی طرح اپنے سسرال میں رہی اور پھر ددھیال کے مکان واپس ہوگئی۔ بارہا سمجھانے کے باوجود وہ اپنے شوہر کے مکان جانے تیار نہیں تھی۔ دباؤ ڈالنے پر کل رات اس نے گھر کے باہر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔
تاجر کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) رئیل اسٹیٹ تاجر کے مکان میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق رئیل اسٹیٹ تاجر مدھو سدن ریڈی ساکن او یو ٹی کالونی‘ کاپرا کل رات اپنے دوست کے باپ کے فوت ہونے پر اس کے مکان گیا ہوا تھا‘ واپسی تک سارقین نے قفل توڑ کر 37 تولہ وزنی طلائی زیورات‘ 2 کیلو چاندی اور 25 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ مدھو سدن ریڈی کا مالک مکان امریکہ میں مقیم ہے۔
ماں‘ بیٹی کی اجتماعی خودکشی
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ماں نے کمسن بچی کے ساتھ اجتماعی طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ کمرماں کی شادی 8 سال قبل مہیشورم کے رہنے والے لنگم سے ہوئی تھی۔ انہیں 3 سالہ لڑکی تھی۔ شوہر نے پولٹری فارم اور دوسرا کاروبار کیا جس میں اسے کافی نقصان ہوا اور مقروض ہوگیا۔ شوہر کو مقروض دیکھ کر بیوی پریشان ہوگئی اور کل اس نے اپنی بیٹی املا کے ساتھ ایک کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ماں بیٹی کی نعشوں کو نکال کر



بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک
پولیس کانسٹبل بھی شامل
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) علیٰحدہ سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں پولیس کانسٹبل بھی شامل ہے۔ ضلع رنگاریڈی محمد آباد پولیس کے مطابق 27 سالہ ناناوت داس نایک ساکن مجید پور‘ داسیا نایک تانڈہ رنگا ریڈی پولیس سے وابستہ تھا۔ کل وہ کسی کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ریڈی پلی سے بذریعہ موٹر سیکل واپس ہورہا تھا کہ اسے تیز رفتار لاری نے ٹکر دے دی۔ حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق کل رات ماروتی نگر کے قریب کار کی ٹکر سے 45 سالہ مزدور پیشہ چنا پیدیا ساکن سعید آباد ہلاک ہوگیا۔ ایک اور حادثہ ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج صبح پیش آیا جہاں سڑک عبور کرنے کے دوران الکٹرانک شوروم کا ملازم 56 سالہ کرشنا یادو ساکن نیو گنگا نگر‘ عنبر پیٹ ہلاک ہوگیا۔ میلار دیو پلی نے بتایا کہ 22 سالہ سید الاسلام متوطن آسام کاٹے دھان کی ایک فیکٹری میں کام کرتے ہوئے وہیں مقیم تھا‘ کل رات اسے ڈی سی ایم ویان نے پیچھے لینے کے دوران ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
کم عمر طالب علم جھلس کر فوت
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) کم عمر لڑکا چائے بنانے کے دوران جھلس کر فوت ہوگیا۔ چارمینار پولیس کے مطابق 13 سالہ گورو کمار ساکن رکاب گنج مقامی اسکول میں 5 ویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔ 20 جنوری کو لڑکا اتفاقی طور پر جھلس گیا تھا۔ اسے علاج کے لئے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
بیوی کی موت کا غم‘ شوہر کی خودکشی
حیدرآباد۔ 26۔جنوری (اعتماد نیوز) بیوی کی موت کے بعد تنہائی سے دل برداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 55 سالہ رامیا ساکن موضع گلہ پلی نے اپنے تمام بچوں کی شادیاں کردیں۔ دیڑھ سال قبل اس کی بیوی فوت ہوگئی۔ تب سے وہ اپنے دوسرے بیٹے روی کے ساتھ مقیم تھا۔ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے پریشان رامیا نے مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر اور تنہائی سے دل برداشتہ ہو کر کل رات پھانسی لے لی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.